جنرل نیوز
ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے لئے کی جا رہی ہے رہنمائی

نارائن پیٹ: 10/ستمبر (اردو لیکس) ،نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے صدر جناب امیرالدین ایڈوکیٹ و معتمد عمومی جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ضلع نارائن پیٹ کے
سال حال حج بیت اللہ کی سعادت اور زیارت حرمین شریفین کیلئے جانے والے تمام عازمین کرام کو یہ خوش کن اطلاع دی جاتی ہے کہ، حج کے مبارک سفر کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 23/سپتمبر تک موقع فراہم کیا گیا ہے
عازمین کرام اور متوقع احباب اس توسیع سے استفادہ کرسکتے ہیں ، اور جلد از جلد آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ، ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے آن درخواستیں داخل کرنے کے لئے رہنمائی وسہولت فراہم کی گئی ہے ، ضلع کے عازمین حضرات ، معتمد عمومی نارائن پیٹ حج سوسائٹی سے سیل نمبر 9704444441 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ،