ڈاکٹر محمد ممتاز علی پروفیسر، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کوالالمپور (ملیشیا) کی حیدرآباد آمد۔ "حالاتِ حاضرہ پر گفتگو”

حیدرآباد ۔ ڈاکٹر محمد ممتاز علی صاحب، پروفیسر، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کوالالمپور (ملیشیا)، کی حیدرآباد آمد کے موقع پر 21 جون بروز اتوار جناب ناظم الدین فاروقی، اسلامی مفکر، کی رہائش گاہ "رفعت منزل” میں ظہرانے کے ساتھ ایک خصوصی نشست بعنوان "حالاتِ حاضرہ پر گفتگو” منعقد ہوئی۔
اس نشست کے کنوینر جناب منظور احمد، سکریٹری ایم پی جے تلنگانہ تھے۔نشست میں حلقۂ طلبہ، ایس آئی یو کے رفقا اور مختلف علمی، تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا میں حافظ رفیق احمد نظامی، ڈاکٹر ساجد علی عباسی (کالم نگار، ہفت روزہ ’’دعوت‘‘)، مسعود احمد (ڈائریکٹر، اسکول)، عبدالمعیز صدیقی (استاد)، عبدالباسط فاروقی (ریٹائرڈ اسسٹنٹ سکریٹری، TGTRANSCO)، ڈاکٹر محمود صدیقی (پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)، ایم اے ماجد (سینئر صحافی)، اسماعیل علی خان (سابق چیئرمین، الیکٹرسٹی ریگولیٹری اتھارٹی کمیشن)، ڈاکٹر رحمت علی (ماہرِ سائبر سکیورٹی) اور محمد ساجد علی (ماہرِ تعلیم) شامل تھے۔
اس موقع پر قومی و بین الاقوامی حالات، تعلیمی و سماجی مسائل اور ملت کو درپیش چیلنجز پر مفید اور فکرانگیز تبادلۂ خیال ہوا۔ شرکا نے ڈاکٹر محمد ممتاز علی صاحب کے قیمتی افکار، تجربات اور مشاہدات سے بھرپور استفادہ کیا۔جناب منظور احمد صاحب نے، بطورِ کنوینر، پروگرام کی نہایت عمدہ نظامت انجام دی۔
انہوں نے تمام دانشوروں اور معزز شرکا کا بہترین انداز میں تعارف کرایا۔اور ہر ایک کو اپنے خیالات کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا۔





