جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نلگنڈہ میں دل دہلا دینے والا سانحہ – ایک ہی گھر سے چار افراد کی نعشیں برآمد ؛ شوہر بیوی اور دو بچوں کی حیثیت سے شناخت

نلگنڈہ: تلنگانہ کے نلگنڈہ شہر کے ساگر روڈ، تلنگانہ کالونی میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نعشیں مکان سے برآمد ہوئی ہیں۔

 

مکان سے شدید بدبو آنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کی موت تقریباً چار دن قبل ہوئی ہونے کا شبہ ہے۔ متوفیوں میں 45 سالہ ایم ڈی سلطان اور ان کی 40سالہ بیوی حسینہ کے علاوہ 20 سالہ بیٹا مزمل اور 11 سالہ بیٹی افسرہ شامل ہیں

 

سلطان پرکاشم بازار میں بیاگس کا کاروبار کرتے تھے جبکہ حسینہ ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر تھیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں نے خودکشی کی ہے، تاہم اس کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button