اساتذہ تنظم پی آر ٹی یو بہادرپورہ منڈل کے انتخابات ـ معراج سلطانہ صدر’ ساحرہ بانوجنرل سکریٹری منتخب
مسائل کی یکسوئی کے لئیے خاتون اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین ـ تروپتی ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 10- ستمبر ( پریس نوٹ) بہادر پورہ منڈل میں پی آر ٹی یو ٹی ایس (پروگریسیو ریکگنائز ٹیچرس یونین) کی جنرل باڈی میٹنگ ہوئی اور سابقہ عاملہ کوتحلیل کر دیا گیا۔پی آر ٹی یو ٹی ایس بہادر پورہ منڈل کے لئیے محترمہ معراج سلطانہ صدر منتخب ہوئیں جنرل سکریٹری کی حیثیت سے محترمہ ساحرہ بانو’ اسوسی ایٹ صدر کی حیثیت سے مسٹر غوث محی الدین اور محترمہ اظہر جہاں نائب صدر منتخب ہوئیں عظمیٰ بیگم سکریٹری’ محترمہ نصرت تبسم خاتون سکریٹری اور تنظیمی سکریٹریز کی حیثیت سے منیر بانو اور فرحین ترنم کا انتخاب عمل میں آیا اس موقع پر جناب تروپتی ریڈی ‘ ایم وینکٹ ریـڈی ‘ ناگیشورراؤ’ وی اشوک ‘ جناب منصورعلی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب تروپتی ریڈی جنرل سکریٹری پی آرٹی یو حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے یونین کے منتخب عہد یداروں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں سب سے زیادہ بہادرپورہ منڈل میں پی آرٹی یو کی رکنیت سازی ہوئی ہے جو بہت ہی خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئیے پی آرٹی یو ہی سرگرم عمل ہے حالیہ ٹرانسفرس اور پروموشن پی آرٹی یو کی جدوجہد کا نتیجہ ہیں انہوں نے خواتین کو پی آرٹی یو تنظیم سے قریب کرنے اور جوڑنے پر محترمہ معراج سلطانہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو قابل تقلید قرار دیا جناب منصور علی نے کہا کہ پی آرٹی یو اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے جو اساتذہ کے درمیان رہ کر مسائل کو حل کرواتی ہے انہوں نے محترمہ معراج سلطانہ ‘ ساحرہ بانو’ اظہر جہاں ‘عظمیٰ بیگم اور دیگر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہاکہ یہ خاتون قائدین تمام اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں منصورعلی نے مزید کہاکہ اساتذہ کا بڑی تعداد میں پی آرٹی یو سے وابستہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ تنظیم متحرک ہے محترمہ معراج سلطانہ صدر پی آر ٹی یو بہادرپورہ منڈل نے پی آر ٹی یو قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوۓ کہا کہ جب بھی اساتذہ کو اپنی سرویس سے متعلق کچھ دشواریاں پیش آتی ہیں ہمارے یہ قائدین اساتذہ کی طرف بے لوث توجہ دیتے ہیں انہوں نے اپنے اور دیگر قائدین کےدوبارہ انتخاب پر اساتذہ برادری سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بہادرپورہ منڈل کے قائدین پر اساتذہ نے جو اپنے بھر پور اٹوٹ اعتماد کا اظہارکیا ہے اس کے لئے وہ سب کے مشکور وممنون ہیں منتخب قائدین کی گلپوشی وشالپوشی کی گئی منتخب عہدیداروں نے اساتذہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد کیا