انٹرٹینمنٹ
بالی ووڈ اسٹار چنکی پانڈے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس
ممبئی۔ ایک بالی ووڈ اسٹار نے 43 سال بعد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ادکار کوئی اور نہیں بلکہ چنکی پانڈے ہیں جنہوں نے بالآخر 43 سال بعد ڈارئیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا۔
چنکی پانڈے نے منگل کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی۔ انھوں نے منگل کو انسٹاگرام پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ ایک آرٹی اے عہدیدار کے ہمراہ گاڑی میں نظر آرہے ہیں۔ چنکی پانڈے نے فوٹو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 43 سال بعد دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا اور بالآخر میں پاس ہوگیا۔
چنکی نے ساتھ ہی ممبئی ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ” آگ ہی آگ” سے انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔