جنرل نیوز
سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی پر شجاعت علی کا اظہار برہمی
حیدرآباد ۔ ممتاز کانگریس قائد جناب شجاعت علی نے حکام سے سوال کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم امتناع کے باوجود کچھ ریاستوں میں مناسب طریقہ کار پر عمل کیے بغیر جائیدادوں کو کیسے منہدم کیا جا رہا ہے؟۔ انھوں نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا کے فیصلہ کے خلاف غلطی کرنے والی ریاستوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جناب شجاعت علی نے مزید کہا کہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں آمریت نہیں چلے گی۔