تلنگانہ

تلنگانہ ایڈ سیٹ کے کل ہفتہ کو نتائج

تلنگانہ ایڈ سیٹ 2026 (TG EdCET 2026) کے نتائج ہفتہ 30 مئی کو دوپہر 12:30 بجے جاری کئے جائیں گے، جبکہ امیدوار ایک بجے سے اپنے نتائج آن لائن دیکھ سکیں گے۔ یہ نتائج تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین بالا کشتا ریڈی اور آچاریہ پرتاپ ریڈی جاری کریں گے۔

 

ریاست بھر میں 12 مئی کو منعقدہ اس امتحان کے لئے 35,600 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 29,342 امیدوار شریک ہوئے۔ حکام پہلے ہی ابتدائی کی جاری کرکے اعتراضات وصول کرچکے ہیں۔امیدوار اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button