نیشنل ڈی وارمنگ ڈے ـ بچوں کو پیٹ میں درد سے بچانے جمعرات کو اسکولس وکالجس میں گولیاں مفت کھلائی جائیں گی

حیدرآباد 18- جون ( اردولیکس) بچوں کو پیٹ کے درد سے بچانے اور پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے لئے ریاست بھر میں 20اور 27 جون کو سرکاری ‘ امدادی وخانگی اسکولس وکالجس میں بڑے پیمانہ پر گولیوں کی حکومت کی جانب سے مفت تقسیم عمل میں لائی جاۓ گی جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار جناب آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسر چارمینار زون نے ڈاکٹرس اور صدور مدارس کے ایک اجلاس سے کیا
جو سٹی ماڈل ہائی اسکول چادرگھاٹ ( چارمینازون ) میں 18- جون کومنعقدہوا جناب آئی نہرو بابو نے بتایا کہ ہر سال قومی سطح پر ڈی وارمنگ ڈے منایا جاتا ہے اسی سلسلہ کے تحت ریاست تلنگانہ میں بھی پرائمری سطح سے لیکر کالج سطح تک یہ گو لیا ں کھلائی جاتی ہیں انہوں نے بتایا کہ عام بچوں کے لئے بھی تمام پرائمری ہلت سنٹرس پر یہ گولیاں مفت دی جائیں گی ڈاکٹر سنندا ایس پی ایچ او سورج بھان نے بتایا کہ بچوں کو پیٹ میں درد سے بچانے کے لئیے ہر سال یہ گولیاں مفت دی جاتی ہیں اسکولی بچوں کے علاوہ غیر اسکولی بچوں کی بھی بڑی تعداد اس سے استفادہ کررہی ہے
انہوں نے اس سلسلہ میں ڈاکٹرس اور اساتذہ کے رول کی ستائش کی ڈاکٹر عائشہ مدثر سینئر میڈیکل آفیسراربن پرائمری ہلت سنٹر یاقوت پورہ 2 نے تفصیلی طورپر بتایا کہ اگر 20 جون کو کسی وجہ سے بچوں کو یہ گولی نہ کھلائی جاسکے تو پھر دوسرے مرحلہ میں یعنی اسی ماہ ہی 27- جون کو دوبارہ یہ گولیاں کھلائی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا قومی سطح پرفروری 2016ء سے آغاز ہواتھا اب تک اس کے 13 مرحلے ہوچکےہیں اور اب یہ 14 واں مرحلہ ہے انہوں نے کہا کہ اکثر بچے پیٹ میں درد کی شکایت کرتے ہیں اور اس درد کی وجہ سے وہ اسکول جانے سے کتراتے ہیں اور علاج کے لئے والدین کو علاج کے لئے خرچ بھی برداشت کرنا پڑتا ہےبچوں کو پیٹ کے درد کی وجہ سے تعلیم صحت اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اس درد کی وجہ سے دوسرے بچے بھی متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے پیٹ کے درد کی وجہ سے بچے جسمانی طورپر کمزور ہوجاتے ہیں انہیں کھیل کود سے دلچسپی نہیں رہتی تھکن ہونے لگتی ہے ان کو بھوک بھی اچھی طرح نہیں ہوتی اور وہ بیمار رہنے لگتے ہیں اگر سال میں ایک بار طلباء وطالبات اور دیگر بچے یہ گولی کھالیتے ہیں تو پھر وہ پیٹ کے کیڑوں سےمحفوظ ہوجاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک تا 2 سال کی عمر کے بچوں کو آدھی گولی اور 2تا 3 سال کی عمر کے بچوں کو ایک گولی پیس کر کھلائی جائے اس کے علاوہ 3 تا 19 سال کے بچوں کو ایک گولی دی جاسکتی ہے
بڑی عمر کے لوگ بھی یہ گولی کھا سکتے ہیں یہ گولی کھانا کھلانے کے بعد ہی کھلائی جاۓ خالی پیٹ نہ کھلائیں بخاراوردیگر امراض ہوں تو اس سے صحت ہونے کے بعد دوسرے مرحلہ میں 27 جون کو یہ گولی کھلائی جاسکتی ہے اس گولی کے کوئی سائیڈ ایفکٹس ( ضمنی اثرات ) نہیں ہیں اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتو وہ اپنے قریبی پرائمری ہلت سنٹر سے رجوع ہوسکتے ہیں ڈاکٹر فرح ناز میڈیکل آفیسراربن پرائمری ہلت سنٹر یاقوت پورہ 1 ‘ ڈاکٹر تبسم نوشین میڈیکل آفیسر اربن پرائمری ہلت سنٹر دارالشفاء ودبیرپورہ ‘ ڈاکٹر حفصہ سلیم میڈیکل آفیسر اربن پرائمری ہلت سنٹر اعظم پورہ ‘ اے سنتوش کماری سوپر وائزر اربن پرائمری ہلت سنٹر جامباغ نےاساتذہ سے خواہش کی کہ وہ بچوں میں شعور پیدا کریں کہ کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں اس کے علاوہ جب بھی کوئی پھل کھائیں اسے دھوکر کھائیں اس کے علاوہ بچے ہوں یا بڑے زیادہ چکنائی والی چیزیں نہ کھائیں رات میں زیادہ دیر تک غیر ضروری نہ جاگیں
جناب محمد حُسام الدین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دبیر پورہ نے ‘ محکمہ صحت اورڈاکٹرس کی خدمات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی قبل از وقت مزید تشہیر پرزوردیا اور کہاکہ اس سے غریب عوام کو بڑی راحت مل رہی ہے ڈاکٹر سیدہ گوہرہیڈمسٹریس جی پی ایس الاوہ یتیماں نے کہا کہ اس سلسلہ میں میڈیکل اسٹاف کی کوششیں وکارکردگی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری مدارس کے اساتذہ اس سلسلہ میں سرپرستوں میں شعوربیدار کرتے ہوۓ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کررہے ہیں
اس موقع پر جناب پی نرساراجو ڈپٹی آئی اوایس چارمینار رینج 1 ‘ جناب ڈی ایلیا گزیٹیڈ ہیـڈ ماسٹر جی جی ایچ ایس چھتہ بازار ‘ جناب احمد رفیع الدین گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھاؤنی ناد علی بیگ ‘ محترمہ کے ایلی ویلو منگا گزیٹیڈہیڈ مسٹریس جی جی ایچ ایس چادرگھاٹ نیو ‘ جناب نعیم قیصر گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرجی ایچ ایس مغل پورہ 3 ‘ جناب اعجاز محی الدین گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر جی ایچ ایس الاوہ یتیماں ‘ جناب مسعود بن احمدگزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر سٹی ماڈل ہائی اسکول چادرگھاٹ ‘محترمہ ٹی اوشا سری ‘ جناب محمد عبدالقیوم ‘جناب محمد جہانگیر ‘محترمہ رئیسہ شہناز ‘ محترمہ سیدہ احمدی مسرت’ محترمہ نورالنساء بیگم ‘ محترمہ آر ورا لکشمی ‘ محترمہ ایس سجاتا ‘ محترمہ بی اوشا سری ‘ محترمہ شہانہ عباس ‘ محترمہ عذرافاطمہ ‘ محترمہ طیبہ بیگم ‘ محترمہ برجس رومانہ’ مادھوری ٹنگے ‘ایس سنتوش ‘ جناب عبدالغفور کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے سی آرپیز آئی سریتا ‘جی ناگیندرنائک ‘ کےرامچندرنائک کےعلاوہ ایم آئی ایس پانڈو رنگیا ‘جی انیتا آشا ورکر جامباغ پی ایچ سی اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا