تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 1 مینس امتحانات کی تاریخ کا اعلان _ اردو میں بھی امتحان لکھنے کی سہولت

حیدرآباد _ 13 ،جون ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ Iمینس امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ امتحانات 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I مینس امتحانات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مینس امتحانات تلگو کے علاوہ انگریزی اور اردومیں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

 

تمام امتحانات دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوں گے۔ 21 اکتوبر کوجنرل انگلش (کوالیفائنگ ٹسٹ)، 22اکتوبر کو پیپر I (جنرل مضمون)، 23اکتوبر کوپیپر2 (ہسٹری، کلچر اور جیوگرافی)، 24اکتوبر کو پیپر 2 (انڈین سوسائٹی، دستور اور گورننس)، 25ا کتوبر کو پیپر4 (اکنامی اینڈ ڈیولپمنٹ)، 26اکتوبر کوپیپر5 (سائنس اینڈ ٹکنالوجی اینڈ ڈاٹا انٹرپریٹیشن)، 27 اکتوبر کو پیپر 6 (تلنگانہ موومنٹ اینڈ اسٹیٹ فارمیشن) ہوگا۔ ہر امتحان 3 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔ ہر امتحان کے 150 نشانات ہوں گے۔

 

مزید تفصیلات پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائٹ http://www.tspsc.gov.in پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button