جرائم و حادثات
جنگلی جانوروں کا شکار عادل آباد میں ایک شخص گرفتار

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد ضلع پولیس نے پنجہ شاہ کے رہنے والے 34 سالہ پلمبر شعیب افضل کو مبینہ طور پر جنگلی جانوروں کا شکار کرنے اور ان کا گوشت، سینگ اور جسم کے دیگر اعضا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی اکھیل مہاجن آئی پی ایس نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کروایا انہوں نے بتایا کہ
یہ مقدمہ پہلی مرتبہ گزشتہ سال 5 اگست کو درج کیا گیا تھا تاہم افضل اس وقت سے گرفتاری سے بچتا رہا۔ نئی اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لی جہاں سے ایک ڈبل بیرل بندوق، چاقو،
سینگوں سمیت ہرن کی چھ کھوپڑیاں اور الگ کیے گئے سینگوں کا ایک جوڑا برآمد ہوا۔



