Uncategorized

آرام سے سو کر لڑکی نے جیت لیے لاکھوں روپئے۔منفرد مقابلے میں لڑکی کو ملا بھاری انعام

آرام سے سو کر لڑکی نے جیت لیے لاکھوں روپئے۔منفرد مقابلے میں لڑکی کو ملا بھاری انعام

 

ممبئی: عام طورپر یہ کہا جاتا ہے کہ "جو سویا وہ کھویا جو جاگا وہ پایا” لیکن مبئی کی ایک نوجوان لڑکی کے لیے یہی نیند دولت کی بارش لے کر آئی۔ اس نے ثابت کر دیا کہ اگر نیند کو ایک منظم اور پابندی والی عادت بنا لیا جائے تو انعامی رقم کے ساتھ لگژری ٹرپ بھی جیتی جا سکتی ہے۔

ممبئی کی رہنے والی جنیا چٹرجی نے ایک مشہور میٹریس (گدے) بنانے والی کمپنی کے منفرد مقابلے ’سلیپ انٹرن شپ‘ کے پانچویں سیزن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر انہیں 9.6 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔اس منفرد مقابلے کے لیے ملک بھر سے تقریباً دو لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے آخری مرحلے کے لیے صرف 10 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔اس مقابلے میں شرکاء کو 60 دن تک مختلف سخت اصولوں پر عمل کرنا پڑا۔ انہیں صرف سونا ہی نہیں تھا بلکہ اپنی نیند کے معمولات پر نظر رکھنی تھی نیند کے معیار کو ریکارڈ کرنا تھا روزانہ مقررہ وقت پر سونا اور جاگنا تھا اور لیڈر بورڈ میں اپنی پوزیشن بہتر رکھنے کے لیے دیے گئے مختلف ٹاسک بھی مکمل کرنے تھے۔ان تمام چیلنجز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنیا چٹرجی نے مقابلہ جیت لیا اور 9.6 لاکھ روپے کی انعامی رقم اپنے نام کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button