تلنگانہ

چہارشنبہ کو مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر احتجاجی پروگرام – رکن اسمبلی چارمینار ذوالفقار علی نے ذمہ داران کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا 

حیدرآباد 15 اپریل(پریس نوٹ) وقف ترمیمی قانون کے خلاف چہارشنبہ 16 اپریل کو مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیراہتمام احتجاجی پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس احتجاج میں علماء کرام، مشائخ عظام، معززین، مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس احتجاجی پروگرام کے انتظامات کا آج مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر جائزہ لیا گیا۔ جناب میر ذوالفقار علی رکن اسمبلی چارمینار نے جناب سید سہیل قادری کارپوریٹر پتھر گٹی اور جناب محسن بلعلہ سابق کارپوریٹر و انچارج مجلس چارمینار نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مولانا ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری ریاض پاشاہ رکن ریاستی وقف بورڈ، مولانا سید کامل پاشاہ شطاری، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صدر چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد، نواب ابرار اللہ جنرل سکریٹری، جناب میر سمیر علی اور ابتدائی مجلس کے ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع بتایا گیا کہ وقف قانون کی حکمران جماعت نے عددی طاقت کی بنیاد پر منظوری حاصل کرلی۔ اس میں جو ترمیمات کی گئی ہیں اس کے نتیجہ میں وقف جائیدادوں کی تباہی و بربادی ہوگی۔ ترمیمات کے ذریعہ مساجد، درگاہوں، قبرستانوں، خانقاہوں اور فلاح وبہبود کے لئے وقف اداروں کی اراضیات پر فرقہ پرستوں کی ناپاک نظریں لگی ہوئی ہیں۔ ا‌ن حالات میں ضروری ہے کہ نہ صرف مسلمان بلکہ ہر انصاف پسند شہری سیاہ اور ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج درج کروائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button