جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں روڈی شیٹر مسیح الدین کے بہیمانہ قتل معاملے میں 8 ملزمین گرفتار

حیدرآباد کے پرانے شہر میں سرعام رؤڈی شیٹر محمد مسیح اُلدین کا بہیمانہ قتل کرنے والے 8 ملزمین کو رین بازار پولیس نے گرفتار کر کے منگل کو ریمانڈ پر بھیج دیا۔ ان کے قبضے سے چار چاقو چار موٹر سائیکلیں اور پانچ موبائل فون ضبط کیے گئے۔

 

پولیس تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ رمضان کے دوران محمد مسیح اُلدین سے جھگڑے کے بعد انہیں ڈر تھا کہ وہ ان پر حملہ کر سکتا ہے، اسی خوف سے انہوں نے اسے قتل کرنے کی سازش رچی۔

 

ڈی سی پی ساؤتھ زون، اے سی پی میرچوک وینکٹیشور راؤ اور انسپکٹر ایل رمیس نائک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقتول محمد مَسیح اُلدین، فاطمہ نگر، فلک نما کا رہائشی تھا اور پولیس کے ریکارڈ میں ایک پرانا رؤڈی شیٹر تھا، جس کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج تھے۔

 

2023 میں مسیح اُلدین اور محمد عمر خان، محمد تبریز کے درمیان جھگڑے شروع ہوئے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ 19 اپریل کو مسیح اُلدین کی شادی ہونے والی ہے اور محمد عمر خان کو شک تھا کہ شادی کے بعد وہ اس کا  قتل کر سکتا ہے، اس لیے انہوں نے شادی سے پہلے ہی اسے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔

 

قتل میں شامل تمام آٹھ ملزمین نے منصوبہ بندی کے تحت 14 اپریل کو دبیر پورہ فلائی اوور پر مَسیح اُلدین کی گاڑی کو روکا اور چاقووں سے بے رحمانہ حملہ کرتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button