گورنمنٹ جونیئر کالج (گرلز) کریم نگر میں اردو زبان کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار، ’’اردو کارنر‘‘ کا افتتاح؛

گورنمنٹ جونیئر کالج (گرلز) کریم نگر میں اردو زبان کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار، ’’اردو کارنر‘‘ کا افتتاح؛
،، نیشنل اردو رتن،، گولڈ میڈل ایوارڈ یافتہ محترمہ سارا نشاط صاحبہ کی تہنیت
کریم نگر، 23 ستمبر(نثار احمد پروانہ)گورنمنٹ جونیئر کالج (گرلز)، کریم نگر میں شعبۂ اردو کے زیرِ اہتمام ’’اُردو زبان کا رول، ہمارا مستقبل‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی سیمینار کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کالج میں طلبہ کے درمیان اردو زبان، ادب اور مطالعہ کے فروغ کے مقصد سے ’’اردو کارنر‘‘ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ پروگرام میں کالج کے تدریسی عملے اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
سیمینار کا مقصد اردو زبان کی اہمیت، اس کی تہذیبی و تعلیمی قدر و منزلت اور موجودہ دور میں اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے مقررین نے اردو زبان کی علمی، ادبی اور ثقافتی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو اردو سے وابستہ امکانات اور اس کے روشن مستقبل سے آگاہ کیا۔
پروگرام کا ایک اہم اور قابلِ ذکر حصہ ’’اردو کارنر‘‘ کا افتتاح تھا۔ یہ کارنر اردو زبان و ادب کے فروغ اور طلبہ میں اردو کے مطالعے کا شوق پیدا کرنےاور طلباء کے اندر چھپی ہوئی صلاحیت کو ابھارنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کالج میں اردو کے لیے ایک ایسا علمی و ادبی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں طلبہ اردو کتابوں، ادب اور زبان سے مستقل طور پر وابستہ رہ سکیں۔ ’’اردو کارنر‘‘ اردو کے لیے روشنی کی ایک نئی کرن اور ایک نئے عروج کی علامت کے طور پر ابھر کرآیگا
اس موقع پر محترمہ اسماء جبین صاحبہ، جونیئر لیکچرر اردو، گورنمنٹ جونیئر کالج (سائنس وِنگ)، کریم نگر نے بطور مہمانِ مقرر شرکت کی۔ انہوں نے اردو زبان کی موجودہ دور میں اہمیت اور طلبہ کے مستقبل میں اس کے کردار پر اظہارِ خیال کیا اور اپنے تدریسی و علمی تجربات سے طلبہ کو مستفید کیا۔
اسی طرح محترمہ سارا نشاط صاحبہ، جونیئر لیکچرر اردو، گورنمنٹ جونیئر کالج (آرٹس اینڈ کامرس)، کریم نگر، اور،، نیشنل اردو رتن،، گولڈ میڈل ایوارڈ کی اعزاز یافتہ شخصیت نے بھی بطور مہمانِ مقرر شرکت کی۔ انہوں نے اپنی علمی و پیشہ ورانہ جدوجہد اور تجربات طلبہ کے ساتھ مخاطب کرتے ہوئے انہیں اردو زبان و ادب سے گہرا تعلق قائم رکھنے کی ترغیب دی۔
پروگرام کے دوران محترمہ سارا نشاط صاحبہ کی خصوصی تہنیت بھی کی گئی ،،نیشنل اردو رتن ،،گولڈ میڈل ایوارڈ حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی علمی و ادبی خدمات اور اردو زبان کے لیے ان کی وابستگی کو سراہا گیا۔ ان کی کامیابی کو طلبہ کے لیے ایک حوصلہ افزا اور قابلِ تقلید مثال قرار دیا گیا۔
اس پروگرام کی کامیابی میں گورنمنٹ جونیئر کالج (گرلز)، کریم نگر کے پرنسپل محترمہ اے۔ نرملہ صاحبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا اہم کردار رہا۔ کالج کے تدریسی عملے کے تعاون اور طالبات کی پُرجوش شرکت نے پروگرام کو مزید مؤثر اور یادگار بنایا۔
اس سیمینار کے منتظم اور ’’اردو کارنر‘‘ کے اسپانسر جناب محمد فرقان الدین، جونیئر لیکچرر اردو، گورنمنٹ جونیئر کالج (گرلز)، کریم نگر ہیں۔ اردو زبان و ادب کے فروغ اور طلبہ کے لیے ایک بامقصد علمی ماحول فراہم کرنے کی غرض سے ’’اردو کارنر‘‘ کا قیام ان کی کاوشوں کا اہم حصہ ہے۔
پروگرام کا اختتام ایک پُرامید اور حوصلہ افزا ماحول میں ہوا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اردو زبان کو نئی نسل تک مؤثر انداز میں پہنچانے، اس کے ادبی و تہذیبی ورثے کو محفوظ رکھنے اور تعلیمی میدان میں اس کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ’’اردو کارنر‘‘ کا قیام کالج میں اردو کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم اور اردو کے روشن مستقبل کی جانب ایک نئی شروعات قرار دیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر محمد فرقان الدین نے مہمان خصوصی محترمہ اسما ء جبین صاحبہ اور محترمہ سارا نشاط صاحبہ اور ہمارے کالج کے پرنسپل صاحبہ جنہوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے کی اجازت دی اور اس پروگرام میں شرکت فرما کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اپنا قیمتی وقت سمینار کے لیے وقف کیا میں ان سب کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہو
اس کے ساتھ ساتھ میرے کالج کے ساتھی لیکچرز
محترمہ ناہیدہ ،حمیرہ خالد ،سیدہ عظمیٰ تبسم ،عارفہ صدیقہ ،عایشہ صدیقہ ،سیدہ عرفیہ خاتون ،انیسہ بیگم صاحبہ ،جنہوں نے اس پروگرام کے انتظامات میں بھر پور ساتھ دیا جسکے نتیجے میں یہ سمینار کامیاب رہا اور ساتھ ہی میرے کالج کے طالبات کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں اس پروگرام میں حصہ لیکر اس پروگرام میں چار چاند لگائے



