ایس آر زیڈانٹرپرائرزس کے زیراہتمام بین الاقوامی مشاعرہ وکوی سمیلن2.0

حیدرآباد(راست)ایس آر زیڈانٹرپرائرزس کے زیراہتمام بین الاقوامی مشاعرہ وکوی سمیلن2.0، بروزجمعہ، 9مئی2025، کو میٹروکنونشن،آرام گھرمیں منعقدہوگا۔ ایس آر زیڈ انٹرپرائزز کے بانی اور منیجنگ ڈائر کٹر قاری محمد عبدالرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی مشاعرہ وکوی سمیلن میں اردواور ہندی کے نامور بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء ابرار کاشف، محشر آفریدی، اظہر اقبال، ڈاکٹر پاپولر میرٹھی اور سریش استھانہ سمیت نامور دیگرشعراء اپناکلام پیش کریں گے۔ حیدرآباد سے میزبانی سردار سلیم، شاہد عدیلی اور اشفاق آصفی کریں گے۔اس شام کی ایک اور خاص بات یہ رہے گی کہ سوشیل میڈیا کے ابھرتے ہوئے شعراء عادل رشید، سلیم صدیقی، قمر عباس، شاہد کمال، اور ابراہیم علی ذیشان کی پہلی حیدرآباد کی پرفارمنس ہوگی۔ مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے اپنے عزم کے تحت SRZ مشاعرہ وکوی سمیلن حیدرآباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان شاعروں کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہا ہے،جس کے تحت فیض جنگ، ذکی حیدر، اور رئیس علی اسرار بھی اس موقع پراپنی صلاحیتو ں کامظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر حیدرآبادی کی ادبی،سماجی اور دیگرشخصیات موجود رہیں گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7674845511 ، 7981849791 پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔