جنرل نیوز
جمعیت اہل حدیث نظام آباد کے زیراہتمام حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

نظام آباد (راست)۔ آج بتاریخ ۲۰/اپریل ۲۰۲۵ کو شہری جمعیت اہل حدیث نظام آباد کی جانب سے زیر صدارت محترم الیاس خان صاحب شہری امیر جماعت و ناظم شہری جمعیت جناب محمد شکیل صاحب کی زیر نگرانی کنگس پیالیس قلعہ روڈ نظام آباد میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
جس میں فضیلہ الشیخ جناب سید واجد حسن مدنی حفظہ اللہ نے بعنوان حج وعمرہ کا طریقہ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں باتیں بتائیں ٹھیک اسی طرح فضیلہ الشیخ جناب عمران سلفی نذیری حفظہ اللہ نے بعنوان اسلام میں حج کی اہمیت وفضیلت پر قرآن وحدیث کی روشنی میں
باتیں بتائیں الحمداللہ جسمیں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوۓ استفادہ حاصل کیا۔