تلنگانہ

حیدرآباد میں امیت شاہ کی آمد ، بھاگیہ لکشمی مندر میں خصوصی پوجا، آج شام پدیاترا

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ حیدرآباد پہنچ گئے۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر بی جے پی قائدین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں امیت شاہ نے چارمینار کے قریب واقع بھاگیہ لکشمی مندر کے درشن کرتے ہوئے خصوصی پوجا کی

 

۔اس کے بعد وہ ہوٹل آئی ٹی سی کاکتیہ روآنہ ہوگے، جہاں دوپہر کے کھانے کے بعد پارٹی کے اہم قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق فلمی اداکار چرنجیوی اور رام چرن کے علاوہ صنعت کار مائی ہوم رامیشور راؤ بھی امیت شاہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

 

شام 4 بجے کے بعد امیت شاہ نظام کالج میدان کے روبرو بابو جگجیون رام کے مجسمے سے شروع ہونے والی عظیم الشان پدیاترا میں شرکت کریں گے۔

 

دہلی میں اتوار کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے پر کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے جواب میں بی جے پی نے حیدرآباد میں امیت شاہ کے دورے کو وقار کا مسئلہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button