جنرل نیوز

عیدالاضحی کے پیش نظر نظام آباد کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی.

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف صفائی کے موثر انتظامات کیے جائیں.

نظام آباد کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی.

نظام آباد. 13/مئی (اردو لیکس) تلنگانہ حکومتی مشیر خاص برائے ایس سی. ایس ٹی و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر کی ہدایت پر شہر کے سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. ڈائریکٹر تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ کارپوریٹر ہارون خان. سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس. سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان. سابقہ کارپوریٹر کانگریس محمد مصباح الدین اور شیخ جعفر و دیگر نے آج مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے انکے چیمبر میں ملاقات کی

 

اور انھیں ایک تحریری میمورنڈم بھی پیش کیا. اس موقع پر سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار کو بتایا کہ ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے کچرے کی نکاسی و صاف صفائی کے بہتر انتظامات کیے جاتے ہیں. لہٰذا اس سال بھی مونسپل کارپوریشن کی جانب سے صاف صفائی اور کچرے کی نکاسی کے مزید بہتر انتظامات و اقدامات کو یقینی بنایا جائے.

 

مونسپل کمشنر کو کانگریس پارٹی قائدین نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین یوم تک قربانی کا نظم رکھا جاتا ہے. لہٰذا خصوصی طور پر ان تین ایام کے دوران نظام آباد بالخصوص شہر کے تمام مسلم اقلیتی علاقوں میں 24X7 بروقت فضلہ. گھاس اور کچرے کی نکاسی و منتقلی کیلئے اضافی سینٹری صفائی عملہ اور گاڑیوں کی خدمات کو جاری رکھا جائے. کانگریس پارٹی قائدین نے مزید کہا کہ شہر بالخصوص متعلقہ علاقوں کی عوام کو گندگی اور تعفن سے محفوظ رکھنے کیلئے بلیچنگ پاوڈر کا چھڑکاؤ کیا جائے.

 

کانگریس پارٹی قائدین کی موثر نمائندگی پر مونسپل کمشنر دلیپ کمار نے نظام آباد بالخصوص شہر کے مختلف مسلم اقلیتی علاقوں میں عیدالاضحٰی کے موقع پر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے کچرے کی نکاسی و دیگر صاف صفائی کے انتظامات کو بہتر اور یقینی بنانے کا کانگریس پارٹی قائدین کو تیقن دیا ہے

 

. اس موقع پر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر آج عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں تحریری نمائندگی کے ذریعے نظام آباد بالخصوص شہر کے مختلف مسلم اقلیتی علاقوں میں کچرے کی نکاسی و صاف صفائی کے موثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مونسپل کمشنر نے اس بات کا تیقن دیا ہے

 

کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صاف صفائی کے انتظامات کو بہتر اور موثر انداز میں یقینی بنائیں گے. کانگریس پارٹی قائدین نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس پارٹی حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست کی ترقی و تمام طبقات کی خوش حالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی حکومت میں تلنگانہ کے تمام طبقات کو یکساں حقوق حاصل ہے. انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی واحد ملک سیاسی جماعت ہے جو ملک بالخصوص ریاست تلنگانہ میں تمام طبقات کے تہواروں پر ٹھوس اور موثر انتظامات و اقدامات کیلئے اپنے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتی ہیں.

 

کانگریس پارٹی قائدین نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے دیگر تہواروں کی طرح عیدالفطر و عیدالاضحیٰ اور مسلم طبقہ کے دیگر تہواروں پر بہتر و موثر اقدامات کیے جارہے ہیں. اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین نے ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی. حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر مہیش کمار و دیگر سینئر کانگریس پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button