ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے تحریری امتحان کے نتا ئج کا اجراء،کامیاب امیدوار اگلے مرحلے کے لیے منتخب، انٹرویوس دہلی اور حیدرآباد میں

حیدرآباد، 2 جولائی۔پریس ریلیز۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دسویں بیچ میں داخلہ کے لئے منعقدہ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

 

یہ تمام امیدوار اگلے مرحلے یعنی انٹرویو کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔یہ فہرست ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ تحریری امتحان 21 جون 2026 کو ملک بھر کے 100 سے زائد مراکز پر منعقد کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے اس موقع پر تحریری امتحان میں تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ہند کے امیدواروں کے انٹرویوز 11 اور 12 جولائی کو دہلی میں منعقد ہوں گے، جبکہ جنوبی ہند کے امیدواروں کے انٹرویوز 18 اور 19 جولائی کو حیدرآباد میں لیے جائیں گے۔

 

انٹرویو کے بعد حتمی طور پر منتخب امیدواروں کی فہرست 29 جولائی کو جاری کی جائے گی، جبکہ اگست 2026 سے نئے بیچ کی کلاسز کا ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے کیمپس واقع ملے پلی، حیدرآباد میں باقاعدہ آغاز ہوگا۔

 

جناب انور احمد نے شارٹ لسٹ کیے گئے تمام امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخوں پر ضروری دستاویزات کے ساتھ انٹرویو میں شرکت کریں اور اس سنہری موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب طلبہ کو مکمل طور پر مفت رہائش، طعام، مطالعہ کا سازگار ماحول، ماہر اساتذہ کی رہنمائی، آن لائن و آف لائن کلاسز اور جامع یو پی ایس سی کوچنگ فراہم کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی گزشتہ دس برسوں سے باصلاحیت نوجوانوں کو مکمل طور پر مفت رہائشی یو پی ایس سی کوچنگ فراہم کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد سول سرونٹس اور درجنوں ریاستی و مرکزی سرکاری افسران ملک کو مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button