تلنگانہ

ریونت ریڈی کو امریکہ جانے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی حکومت نے بتائی وجہہ

دہلی: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کے دورہ امریکہ کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس پر وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا

 

“وزرائے اعلیٰ اور دیگر اہم شخصیات کے بیرونِ ملک دوروں کی اجازت دینے سے پہلے وزارتِ خارجہ ان دوروں کی تفصیلات کا جائزہ لیتی ہے۔

 

ان کا دورہ ان کے عہدہ اور اس کی ذمہ داریوں کے مقصد کے مطابق ہونا چاہیے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے برطانیہ کے دورے کو اجازت دی گئی ہے تاہم امریکہ کے دورے کے معاملے میں ان اصولوں کی پابندی نہیں کی گئی۔ اسی وجہ سے دورہ امریکہ کی اجازت مسترد کر دی گئی” انھوں نے مزید کہا کہ اجازت دینے سے پہلے وزارتِ خارجہ متعلقہ دورے کے پروگرام اور سرگرمیوں کی نوعیت کا گہرائی سے جائزہ لیتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ بھی باریک بینی سے جانچا جاتا ہے کہ مجوزہ پروگرام وزیراعلیٰ کے عہدے کی حیثیت اور دورے کے مقصد کے مطابق مناسب ہیں یا نہیں۔رندھیر جیسوال نے واضح کیا کہ اس مخصوص معاملے میں امریکہ کے دورے سے متعلق مجوزہ پروگرام مقررہ

 

معیار پر پورے نہیں اترتے تھے اسی وجہ سے سیاسی اجازت دینے سے انکار کیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button