شوہر کا قتل کرکے بیوی نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی جھوٹی شکایت درج کروائی۔ آندھرا پردیش میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھا ضلع کے بکنّاپالیم یں شوہر کا قتل کرنے کے بعد بیوی نے ہی اپنے شوہر کی گمشدگی کی جھوٹی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرواتے ہوئے تمام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
بیوی رمیا نے 9 دسمبر کو شکایت درج کروائی تھی کہ اس کا شوہر ناگراجو لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔تاہم ناگراجو کی گمشدگی کے سلسلے میں تحقیقات کرنے والے پولیس ملازمین کو اسی دوران ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔
بعد ازاں اس کی شناخت ناگراجو کے طور پر کی۔ بعد ازاں ناگراجو کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔اس کے بعد حیران کن حقائق سامنے آئے۔ مختلف زاویوں سے تحقیقات کرنے والی پولیس اچانک دنگ رہ گئی۔ یہ معلوم ہوا کہ ناگراجو کو اس کی بیوی رمیا نے ہی قتل کیا تھا۔
ناگراجو کے قتل میں اس کی بیوی کا عاشق اور تین دیگر افراد بھی شامل تھے۔ اس کے بعد ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا مزید تحقیات جاری ہے۔



