جنرل نیوز

کھمم میں 11 جنوری کو عظیم الشان جلسۂ عام، “اسلام کا انقلابی پیغام انسانیت کے نام” پوسٹرز جاری

 

کھمم شہر میں 11 جنوری بروز اتوار بعد نمازِ مغرب ایک عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان “اسلام کا انقلابی پیغام انسانیت کے نام اور اصلاحِ معاشرہ” منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کے سلسلے میں پوسٹرز کی رسمِ اجراء نظام پیٹ مسجد، کھمم میں انجام دی گئی۔

 

پوسٹرز کی رسمِ اجراء کی صدارت مفتی محمد علاء الدین قاسمی، امام و خطیب مسجد نظام پیٹ نے کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جلسۂ عام کے مہمانِ خصوصی مولانا شیخ رضوان الدین معروفی ہوں گے، جو محدثِ کبیر، خطیبِ بے مثال اور شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا (مہاراشٹرا) سے تشریف لا رہے ہیں۔

 

مسجد نظام پیٹ کمیٹی کے ذمہ داران نے کھمم شہر کے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت اور اہم جلسۂ عام میں اپنے دوست و احباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کر کے مہمانِ خصوصی کے خطاب سے استفادہ حاصل کریں۔

 

اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جلسہ کے دوران خواتین کے لیے پردے کا معقول اور علیحدہ انتظام رہے گا۔

 

اس موقع پر مسجد نظام پیٹ کھمم کے ذمہ داران محمد ساجد، ایچ ایم خواجہ، سید غوث پاشاہ، حافظ عبداللہ، محمد ظہور، محمد حبیب، محمد افضل علی، محمد عبدالصمد، احمد پاشا اور چاند پاشاہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button