تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں 130 ماؤ نوازوں کی ہتھیاروں سمیت خودسپردگی

حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع کمانڈ کنٹرول سنٹر میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں 130 ماؤ نوازوں نے اپنے ہتھیاروں سمیت خودسپردگی اختیار کرلی۔

 

چار بسوں میں کمانڈ کنٹرول سنٹر پہنچے ماؤسٹوں نے 124 ہتھیار حکام کے حوالے کیے۔ڈی جی پی شیو دھر ریڈی کے مطابق خودسپردگی اختیار کرنے والوں میں 125 افراد چھتیس گڑھ، چار تلنگانہ اور ایک آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ پولیس شہداء کی یاد میں منائے جانے والے دن کے موقع پر چیف منسٹر کی اپیل کے بعد ماؤ نواز ایک ایک کر کے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔خودسپردگی اختیار کرنے والوں میں تین اسٹیٹ کمیٹی، دس ڈویژنل کمیٹی اور چالیس ایریا کمیٹی کے ارکان شامل ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ پی ایل جی اے کمیٹی کے ارکان نے بھی حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ان میں ماؤسٹ کے اہم قائدین دیوی، چکا راؤ، نونے نرسمہا ریڈی اور ملا راجی ریڈی کے گن مین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماؤسٹ تنظیم کے کمپیوٹر سگنل آپریٹرز اور پی ایل جی اے بٹالین کے ارکان بھی حکومت کے سامنے خودسپردگی کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button