حج 2026۔ 1.2 ملین عازمین کی نقل و حمل کے لیے حج ٹرانسپورٹ سمولیشن ٹیسٹ

کے این واصف
حج انتظامیہ کی جانب سے حجاج کے لوکل ٹرانسپورٹیشن (حجاج کی رہائشوں سے حرم اور مقامات مقدسہ) کے لیے اعلٰی پیمانے پر انتظام کئے ہیں۔ سعودی جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر، جو رائل کمیشن مکہ اور مشاعر مقدسہ کے مراکز میں سے ایک ہے، نے 24 حکومتی اور آپریشنل اداروں کے تعاون سے حج سیزن 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے مقامات مقدسہ میں حج ٹرانسپورٹ سمولیشن ٹیسٹ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس اقدام کا مقصد آپریشنل کارکردگی اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔یہ تجربہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے درمیان عازمین حج کی موومنٹ کے ایک بڑے آپریشنل ماڈل کے ذریعے کی گئی، پانچ اہم آپریشنل مراحل میں 3 ہزار بسوں کا استعمال کیا گیا۔
اس کے تحت 15 پرائمری روٹس پر مختلف مراحل میں ہجوم کے بہاو اور ٹریفک کے انتظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس سمولیشن ٹیسٹ کا مقصد 75 ہزار ٹرپس کے ذریعے یں 12 لاکھ عازمین حج کی موومنٹ کو ایک ماڈل بنانا تھا۔ تجرباتی مراحل میں 25 ہزار کے قریب آپریشنل اہلکاروں اور 74 ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے شرکت کی۔
اس میں مختلف آپریشنل مراحل کی فیلڈ میں عملدرآمد شامل تھا جس کا آغاز تیاری سے ہوتا ہے پھر عازمین کو مختلف مراحل میں میدان عرفات لے جانا، وہاں سے مزدلفہ اور دوبارہ منی واپس لانا شامل ہے۔اس تجربے کا مقصد حج سیزن کے دوران پلان کی تیاری کو مختلف آپریشنل صورتحال میں جانچنا تھا
تاکہ ایام حج میں عازمین کی موومنٹ کے پلان پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کیا جا سکے۔



