انٹر نیشنل

سعودی عرب میں جمعہ تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت بارش کا الرٹ – کئی علاقوں میں آج اسکول بند

کے این واصف

ایک ایسے وقت جب حجاج کرام کے قافلون کا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے کا آغاز ہوچکا ایسے وقت سعودی عرب کے کئی شہرون میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہواہے۔ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ممکت کے کئی علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

 

محکمہ تعلیم نے ریاض، الشرقیہ، حائل اور قصیم نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، قصیم، الشرقیہ، وغیرہ کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ خصوصاً عازمین حج جو مقدس شہرون میں پہنچ چکے ہیں کو احتیاط برتنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button