تلنگانہ

تلنگانہ ایپ سیٹ کے نتائج کا اعلان – ایگریکلچر و فارمیسی میں مکرم احمد کو ریاستی سطح پر پہلا رینک اور عامر انس کو پانچواں

حیدراباد  : تلنگانہ میں انجینئرنگ، فارمیسی اور ایگریکلچر کورسس میں داخلوں کیلئے منعقدہ ٹی جی ایپ سیٹ کے نتائج اتوار کو جاری کردیے گئے۔ نتائج کو سرکاری مشیر کیشو راو، اعلیٰ تعلیمی کونسل کے چیئرمین آچاریہ وی بالاکشٹا ریڈی، محکمہ تعلیم کی سکریٹری یوگیتا رانا اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کمشنر سری دیوی سینا نے جاری کیا۔

 

انجینئرنگ شعبہ میں 1,97,241 طلبہ نے امتحان دیا تھا، جن میں 1,44,704 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح ایگریکلچر اور فارمیسی شعبہ میں 84,954 امیدواروں نے امتحان تحریر کیا، جن میں 73,294 طلبہ اہل قرار دیئے گئے۔

 

انجینئرنگ شعبہ میں ایم روشی (اپّل) نے پہلا رینک حاصل کیا، جبکہ انشُل (موسی پیٹ) دوسرے اور ایم ونشی دھر ریڈی (پلیویندولا) تیسرے مقام پر رہے۔ جے روشن منی دیپ (گنٹور)، اے سائی نکھت (محبوب نگر)، ایم آسنہ (میڑچل)، وی شرد مہیشوری (بنجارہ ہلز)، ٹی شریاش ریڈی (کنڈاپور)، بومّی ریڈی سمیراج ریڈی (ایل بی نگر) اور راپولو جینت شیکھر ریڈی (سچترا) نے بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

 

ایگریکلچر و فارمیسی شعبہ میں مکرم احمد (آصف نگر) نے پہلا رینک حاصل کیا۔ تاڈوری نیورت سائی وینکٹ (ایرہ منزل، حیدرآباد) دوسرے اور ساہتی گیتیکا گنیتی (الماس گوڑہ) تیسرے مقام پر رہیں۔ مایوک جئے سنگھ (باغ عنبرپیٹ)، عامر انس (ہمایوں نگر)، ناتھن شیبا جیرشا (ہندوپورم)، پیریکیٹی انوراگ (راجمہندرورم)، بورا سائی شرن (سوریہ پیٹ)، ایم ماروتی ستیہ شریکر (راجمہندرورم) اور رتُمبیکا موہنتی (کوکٹ پلی) نے ٹاپ 10 رینکس حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button