جنرل نیوز

بوتھ لیول ایجنٹس کے تقررات کے لیے فوری اقدامات ۔متعلقہ حلقوں کے بی ایل اوز کے نام اور فون نمبرز کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے : نظام آباد ضلع کلکٹر ایلا تر پارٹھی

بوتھ لیول ایجنٹس کے تقررات کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔متعلقہ حلقوں کے بی ایل اوز کے نام اور فون نمبرز کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے

نظام آباد ضلع کلکٹر ایلا تر پارٹھی کی عہدیداروں کو ہدایت

نظام آباد: 16/ مئی(اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی نے عہدیداروں کو بوتھ لیول ایجنٹس کی تقرری کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے تجویز دی ہے کہ سیاسی جماعتوں سے ایک بار پھر مکتوب کے ذریعے تحریری درخواست کی جائے کہ وہ مقررہ فارمیٹ کے مطابق بی ایل اے کی تقرریوں کی فہرست فراہم کریں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے ہفتہ کو تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خصوصی نظر ثانی کے عمل کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ایس آئی آر کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات دیں۔

 

اس موقع پر ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے سی ای او کو توجہ مبذول کرائی کہ نظام آباد ضلع کے دیہی علاقوں میں ووٹر میپنگ کا عمل مقررہ ہدف کے مطابق مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ سے کئے گئے خصوصی اقدام کے نتیجہ میں نظام آباد اربن حلقہ میں بھی نقشہ سازی کے عمل میں متوقع پیش رفت ہوئی ہے اور وہ میپنگ کو مقررہ تاریخ کے اندر مکمل کرنے کے لئے منظم طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ویڈیو کانفرنس کے بعد ازاں ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے عہدیداروں سے بات چیت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایس آئی آر کے نفاذ کے لیے شیڈول جاری کرنے کے تناظر میں، سیاسی جماعتوں کو بوتھ لیول ایجنٹس کا تقرر کرنا ہوگا اور ان کی تفصیلات مقررہ فارمیٹ میں جمع کرانا ہوں گی۔

 

ضلع کلکٹر نے اس بات پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ عمل اب تک مکمل ہو جانا چاہیے تھا، لیکن اس میں بہت زیادہ تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ ایس آئی آر کے شیڈول کے اجراء کے تناظر میں بھی بی ایل اوز کی فوری تقرری کی ضرورت پر زور دیا جائے اور وہ ہر ہفتے ای آر او کی سطح پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں اور انہیں ایس آئی آر کے نفاذ کے بارے میں مطالعہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اوز ضلع بھر کے تمام پولنگ بوتھوں کی حدود میں ہر گھر کا دورہ کریں اور ایس آئی آر کے عمل کو صحیح طریقے سے مکمل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے ای آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ ان کی مدد کے لیے والینٹرس فراہم کریں۔ میپنگ کے دوران فوت ہونے والے، مستقل طور پر ہجرت کرنے والے اور دو مقامات پر نام رکھنے والے ووٹرز کی شناخت کی جانی چاہیے

 

۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بی ایل اوز کو تربیت دی جائے کہ غلطیوں کے بغیرEnumeration گنتی فارم کیسے پرُ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 15/ جون تک گنتی فارموں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے منظم اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ای آر اوز خود چیک کریں کہ آیا تمام پولنگ بوتھوں کے دائرہ کار میں شہری ووٹرز کی میپنگ مکمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل کے نفاذ اور پیش رفت کے بارے میں تفصیلات روزآنہ کی بنیاد پر آن لائن اپ لوڈ کی جائیں اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل ا سٹاف کا تقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کے بی ایل اوز کے نام اور فون نمبرز کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ ووٹرز کو معلوم ہوسکیں

 

۔ انہوں نے کہا کہ اہم چوراہوں پر بی ایل اوز کی تفصیلات والے فلیکسی بورڈز پر آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ لیول کے عہدیداروں کو جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں۔ انہیں QR کوڈ کے ساتھ شناختی کارڈ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ علاوہ ازیں 6,7,8 فارم کے زیر التواء دعووں کو جلد حل کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں اور SIR کے نفاذ سے قبل 5/ جون تک تمام دعووں کو حل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

 

ضلع کلکٹر نے کہا کہ میپنگ(نقشہ سازی) میں کسی قسم کی غلطیوں سے بچنے کے لیے مناسب احتیاط برتی جائے۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس کرن کمار، دلیپ کمار، سب کلکٹر ابھیگیان مالویہ، ڈی آر او گیتھا، نظام آباد آر ڈی او راجیندر کمار، بانسواڑہ آر ڈی او رویندر، ڈی آر ڈی او سیانا، سی پی او رتن، الیکشن ڈپارٹمنٹ سپروائزر بلراج اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button