جرائم و حادثات

لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے جنونی عاشق کو مقامی افراد نے پیٹ پیٹ کر کردیا قتل – تلنگانہ کے جڑچرلہ میں واقعہ

محبوب نگر – تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں مقامی افراد نے ایک جنونی عاشق کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا جس نے محبت کے نام پر ایک نوجوان لڑکی کا سرعام گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا

 

تفصیٖلات کے مطابق محبوب نگر ضلع کے جڑچرلہ ٹاؤن کے نمّاباوی گڈہ علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی کا ہفتہ کو گلا کاٹ کر بہیمانہ قتل کردیا تھا جس پر مقامی افراد نے اس پر  حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جو محبوب نگر کے سرکاری دواخانہ میں زیر علاج تھا، جہاں اتوار کی علی الصبح اس نے دم توڑ دیا۔

 

مقامی افراد اور پولیس کے مطابق نمّاباوی گڈہ علاقہ کی ساکن 24 سالہ ویشنوِی  گزشتہ ایک سال سے جڑچرلہ منڈل کے پولی پلی سیژ میں واقع ایس وی کے ایم اسکول میں ریسپشنسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی۔ ہفتہ کی شام وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہی تھی۔

 

اسی دوران ایک نوجوان، جو کچھ عرصہ سے محبت کے نام پر اسے ہراساں کررہا تھا، پہلے سے اُس کے گھر کے قریب گھات لگائے بیٹھا تھا۔ تنہا جاتے ہوئے اُس نے ویشنوِی کو روک کر چاقو سے اُس کا گلا کاٹ دیا۔ حملہ آور نے گلے اور پیٹ پر اندھا دھند وار کئے، جس کے نتیجہ میں شدید خون بہنے سے ویشنوِی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

 

واقعہ کے فوراً بعد مقامی افراد وہاں پہنچ گئے اور نوجوان کو پکڑ کر اُس کی پٹائی کردی۔ اس حملہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو علاج کیلئے محبوب نگر سرکاری دواخانہ منتقل کیا، جہاں دورانِ علاج اتوار کی صبح اُس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button