جرائم و حادثات

سسرال والوں نے موٹر سائیکل نہیں دلائی، نوجوان نے بیوی کا قتل کرکے خودکشی کرلی۔ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی ضلع کے کونڈہ پور منڈل حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نئی شادی شدہ جوڑے کی زندگی ایک معمولی تنازعے کے باعث المناک انجام کو پہنچ گئی۔ شوہر نے پہلے اپنی بیوی کو قتل

 

کیا اور بعد ازاں خود بھی خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مارے پلی گاؤں کے داسری انجیا (25) اپنی بیوی داسری یاد اماں (20) کے ساتھ رام پور تانڈہ روڈ پر واقع ایک آم کے باغ میں مقیم تھا۔ دونوں کی شادی تقریباً 11 ماہ قبل ہوئی تھی۔

 

پولیس نے بتایا کہ انجیا نے شادی کے بعد اپنی سسرالی رشتہ داروں سے موٹر سائیکل خرید کر دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی مسئلے پر جمعہ کے روز میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ الزام ہے کہ موٹر سائیکل نہ دلائے جانے پر برہم انجیا نے

 

اپنی بیوی کو پھانسی دے کر قتل کردیا۔بعد ازاں اس نے اسی باغ میں موجود ایک آم کے درخت سے پھانسی لے لی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button