جرائم و حادثات

الکٹرک شاک سے باپ بیٹا ہلاک۔ تلنگانہ کے نرمل ضلع میں افسوسناک واقعہ

خانہ پور: الیکٹرک شاک کی وجہ سے باپ اور بیٹے کی موت کا افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے پیمبی منڈل کے کوری کنٹی تانڈہ میں پیش آیا جس سے پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پیمبی منڈل کے کوری کنٹی تانڈہ کے راتھوڑ ارجن اور ان کے بیٹے راتھوڑ سرینواس گھر میں موجود کولر میں پانی بھر رہے تھے کہ اچانک الکٹرک شاک لگ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ لوہے کی راڈ کے ذریعے کولر میں پانی ڈالتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

 

اس حادثے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button