جرائم و حادثات

نظام آباد کے سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا کی کار کو حادثہ – کار تقریباً 50 میٹر تک گھسٹتی چلی گئی

کاماریڈی: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بکھنور منڈل میں بسواپور کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نظام آباد اربن کے سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا بال بال بچ گئے۔پولیس کے مطابق گنیش گپتا اپنے افراد خاندان کے ساتھ حیدرآباد سے نظام آباد جا رہے تھے کہ تیز رفتار لاری نے ان کی کار کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی

 

ٹکر کے باعث کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی اور تقریباً 50 میٹر تک گھسٹتی چلی گئی۔حادثہ شدید ہونے کے باوجود سابق ایم ایل اے اور ان کے افراد خاندان محفوظ رہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئی

 

اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button