تلنگانہ

“اگر زبان اچھی ہو تو گھر ٹوٹنے سے محفوظ رہتا ہے” ڈی جی پی تلنگانہ

حیدرآباد: ڈائرکٹر جنرل پولیس سی وی آنند نے کہا کہ خاندان میں شوہربیوی کے درمیان جھگڑوں سے محفوظ رہنے کے لیے دونوں کا رویہ اچھا ہونا ضروری ہے۔ “اگر زبان اچھی ہو تو گھر ٹوٹنے سے محفوظ رہتا ہے ”۔ خواتین کی حفاظت اور

 

خاندانی فلاح و بہبود کے مقصد سے ملکاجگیری پولیس کمشنریٹ کی وومن سیفٹی ونگ اور سینٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ آف ویمن کے اشتراک سے ہفتے کے روز بیگم پیٹ میں “می سُرکشا ” کے زیر عنوان ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

 

سی وی آنند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے معاشرے میں میاں بیوی کے درمیان باہمی احترام نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت اور ان کی بااختیاری ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

اسی مقصد کے لیے حکومت نے شی ٹیمس، بھروسہ مراکز، ویمن پولیس اسٹیشنس، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹس، شی شٹلس اور سی ڈی ای ڈبلیو فیملی کاؤنسلنگ سینٹرز قائم کیے ہیں تاکہ خواتین کی حفاظت کو مزید مضبوط بنایا

 

جا سکے۔انہوں نے خاص طور پر ملکاجگیری پولیس کمشنریٹ کی اس کوشش کو سراہا جس کے تحت کوسلنگ کے ذریعے ٹوٹتے ہوئے خاندانوں کو دوبارہ جوڑا جا رہا ہے۔سیشن میں ویمن سیفٹی ونگ ڈی جی چارو سنہا نے کہا کہ

 

ازدواجی تعلق کو قائم رکھنے کے لیے صبر اعتماد اور باہمی سمجھ بوجھ ضروری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button