انٹر نیشنل

سعودی ریلوے کو “سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ” کے شعبوں میں عالمی ایوارڈس

کے این واصف

سعودی ریلوے “سار” نے “سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ” کے شعبوں میں دو بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں، جو کمپنی کی کامیابی کے عکاس ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جاہ نہ ہوا کے حج سیزن 2026ء میں سعودی ریلوے نے مقامات مقدسہ میں لاکھوں کی تعداد میں حجاج کے حمل و نقل میں جو خدمات کی ہیں وہ قابلِ صد ستائش ہیں۔

 

اخبار 24 کے مطابق “سار” کو ادارہ سیف 365 کی جانب سے سیفٹی سسٹم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے “ایوارڈ آف ایکسیلنس” سے نوازا گیا۔جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف رسک مینجمنٹ اینڈ سیفٹی “ آئی آئی آر ایس ایم” نے کمپنی کو “رسک مینجمنٹ ٹیم آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا۔

 

یہ ایوارڈز ادارہ جاری سلامتی اور بہتری کے حوالے سے جدید ڈیجیٹل سسٹم کی تشکیل اور خطرات کی پیشگی منصوبہ بندی کے بہترین عالمی طریقوں کے نفاذ میں “سار” کی نمایاں کاوشوں کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button