جرائم و حادثات

چنگم کھانے پر طالب علم کی پٹائی، خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج۔ تلنگانہ کے تانڈور منڈل میں واقعہ

حیدرآباد: طلبہ کو تعلیم و تربیت دینے والی ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے مبینہ طور پر طالب علم کو مارنے کا واقعہ تانڈور منڈل کے کرن کوٹ سرکاری اسکول میں پیش آیا جس میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق گاؤں کے پانڈو

 

اور چٹیمّاں کا بیٹا منی کنٹھا سرکاری اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے۔ ہفتہ کے روز کلاس روم میں بومر (چیونگم/ٹافی) کھانے پر خاتون ٹیچر نے مبینہ طور پر اسے مارا۔بتایا جاتا ہے کہ مارپیٹ کے دوران منی کنٹھادیوار سے ٹکرا

 

گیا جس کے نتیجے میں اس کے سر اور بائیں ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔ زخمی طالب علم روتے ہوئے گھر پہنچا اور اپنے ماں باپ کو پوری تفصیل بتائی۔ ماں باپ نے فوری طور پر اسے علاج کے لیے گاؤں کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعد ازاں

 

مقامی افراد کے ساتھ والدین متعلقہ ٹیچر سے وضاحت طلب کرنے اسکول پہنچے تاہم اس وقت تک خاتون ٹیچر اسکول سے جا چکی تھیں۔طالب علم کے والد نے بتایا کہ اس واقعے کے

 

سلسلے میں اتوار کے روز پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button