جرائم و حادثات

حیدرآباد کی ہوٹلوں میں بکرے کے گوشت کے نام پر گائے کا گوشت فروخت، دو افراد گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس کے سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس کی کرائم ٹیم اور ایچ فاسٹ نے شہر کے متعدد ہوٹلوں کو بکرے کے گوشت کے نام پر مبینہ طور پر گائے کا گوشت سپلائی کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا

 

ہے۔گرفتار ملزمین کی شناخت محمد عثمان اور محمد جہانگیر پاشا ہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان دونوں کی دکانیں حیدرآباد میں واقع ہیں۔پولیس کو موصول ہونے والی مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یکم جولائی کو سی سی ایس کی ٹیم نے

 

دونوں ملزمین کو حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 50 کلوگرام گوشت برآمد کیا گیا جس کے بارے میں الزام ہے کہ اس میں گائے کا گوشت ملا کر اسے بکرے کے گوشت کے طور پر فروخت کیا جا رہا تھا۔بعد ازاں ملزمین کو حبیب نگر

 

پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام اب اس مبینہ سپلائی نیٹ ورک کی وسعت کا جائزہ لے رہے ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حیدرآباد کے کن ہوٹلوں اور دیگر تجارتی

 

اداروں کو یہ ملاوٹ شدہ گوشت فراہم کیا گیا۔حیدرآباد پولیس بکرے کے گوشت کے نام پر گائے کا گوشت فروخت کیے جانے کے اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button