جرائم و حادثات

حیدرآباد میں آوٹر رنگ روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ 1 ہلاک 5 زخمی

حیدرآباد: شہر کے شمس آباد کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پیر کی علی الصبح آؤٹر رنگ روڈ پر کھڑے ایک ٹرک کو ایک کار نے پیچھے سے ٹکر دے دی۔اس حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ پانچ

 

افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر

 

علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button