تلنگانہ

امریکہ میں مذہبی شناخت پوچھ کر حملہ کا شکار نوجوان سہیل کا تعلق حیدراباد سے

امریکہ کی ریاست یوٹاہ کے ایک  شاپنگ مال میں مذہبی شناخت کی بنیاد پر جان لیوا حملہ کس نشانہ بننے والے نوجوان کا تعلق حیدرآباد سے ہےمیڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآبادی نوجوان سید سہیل الدین پر چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ سہیل کا تعلق نظام کالونی ٹولی چوکی سے ہے اور وہ کچھ عرصہ سے مال میں کام کرتے تھے

 

چہارشنبہ کو مال میں خریدی کے لئے آنے والا 48 سالہ پیٹر مائیکل لارسن نے پہلے ان سے ہندوستان اور مذہب کے بارے میں پوچھا، ’’کیا تم مسلمان ہو؟‘‘ سہیل کے ہاں کہتے ہی ملزم نے چاقو سے تقریباً 15 وار کئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے مذہب کی بنیاد پر حملہ کرنے اور مسلمانوں کو قتل کرنا اپنا مقصد بتایا

 

۔ پولیس نے واقعہ کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیتے ہوئے لارسن کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا۔شدید زخمی سہیل کے کئی آپریشن کئے جاچکے ہیں اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستانہ حملوں میں اضافے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button