نیشنل

نیٹ یو جی کے دوبارہ امتحان کے نتائج جاری، 11.21 لاکھ امیدوار کامیاب؛ 58 فیصد سے زائد کامیاب امیدوار لڑکیاں

 

ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کا بے چینی سے انتظار ختم ہوگیا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی  نے NEET UG 2026 کے دوبارہ منعقد کئے گئے امتحان کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ اس امتحان میں 11.21 لاکھ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ نتائج کا اعلان کونسلنگ اور میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے عمل کو مقررہ وقت پر شروع کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

 

میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے NEET UG کا امتحان پہلے 3 مئی کو منعقد کیا گیا تھا، تاہم سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد 21 جون کو ملک بھر میں دوبارہ امتحان لیا گیا۔ اس امتحان میں 20 لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی۔ این ٹی اے نے 13 جولائی کو OMR شیٹس جاری کرتے ہوئے 15 جولائی تک اعتراضات وصول کئے۔ اس کے بعد فائنل کی جاری کرنے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر نتائج بھی جاری کردیئے گئے۔

 

کامیاب امیدواروں میں 58 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں، جبکہ تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ٹاپ کرنے والے امیدوار سامنے آئے ہیں۔ NEET UG 2026 کا امتحان ملک بھر میں 13 زبانوں میں منعقد کیا گیا تھا۔ طلبہ اپنی تفصیلات درج کرکے اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button