تلنگانہ
آندھرپردیش میں کووڈ کے 12 نئے کیس، 4 افراد کی موت

آندھرا پردیش میں کووڈ-19 کے 12 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ 4 افراد کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں رواں ماہ کووڈ کے مجموعی طور پر 339 کیس درج کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق 26 جون سے 16 جولائی کے درمیان آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع میں کووڈ کے کیس رپورٹ ہوئے۔ کڑپہ میں سب سے زیادہ 8 کیسز سامنے آئے، جبکہ گنٹور میں 2 اور وشاکھاپٹنم و کاکیناڈا میں ایک، ایک کیس درج ہوا۔
ملک میں سب سے زیادہ 115 کیسز کیرالا میں رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 64، مہاراشٹرا میں 43، تمل ناڈو میں 39، دہلی میں 18، راجستھان میں 12 اور انڈمان و نکوبار میں 8 کووڈ کیس درج کئے گئے ہیں۔




