انٹر نیشنل

لینڈنگ کے دوران چنگاریاں، امریکہ میں طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

نئی دہلی: امریکہ کے شمالی کینٹکی کے ایک ہوائی اڈہ پر کالیٹا ایئر کا ایک طیارہ بڑے حادثے سے محفوظ رہ گیا۔

 

لینڈنگ کے دوران طیارے کا پچھلا حصہ رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث چنگاریاں نکلنے لگیں۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کیا اور گو اَراؤنڈ (دوبارہ چکر لگا کر لینڈنگ کی کوشش) کیا۔

 

اس کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس حادثے کی ویڈیوس اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button