تلنگانہ
حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں آج بارش کا امکان

حیدرآباد: خلیجِ بنگال کے شمال مغربی حصے میں بننے والا ہوا کے کم دباو علاقہ اب شدیددباؤ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس کے اثر سے جنوب مغربی مانسون کی ہوائیں مزید سرگرم ہو گئی ہیں جس کے باعث تلنگانہ میں بارشیں ہو رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے حکام کے مطابق آج شمالی اور شمال مشرقی تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں ابر آلود موسم رہے گا اور ہلکی سے اوسط بارش ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ کل رات بھی شہر حیدرآباد میں رات بھر وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی لیکن صبح کے وقت بارش کا سلسلہ بند ہوگیا تاہم موسم خوشگوار ہے۔



