جرائم و حادثات
حیدرآباد میں نیدرلینڈ کی خاتون کے ساتھ غلط حرکت، سافٹ ویئر انجینئر کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد، 27 جولائی: حیدرآباد کے علاقے کونڈاپور میں ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا رویہ اختیار کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مارچ میں اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے حیدرآباد آئی تھیں۔خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک گھر میں رہ رہی تھیں جہاں ایک اور نوجوان آدتیہ آنند بھی مقیم تھا
جو پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر ہے۔خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب ان کا بوائے فرینڈ گھر پر موجود نہیں ہوتا تھا تو آدتیہ آنند ان کے ساتھ نازیبا اور نامناسب رویہ اختیار کرتا تھا۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آدتیہ آنند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔



