جنرل نیوز

سالہ انتظار ختم، مکتھل میں 3 کروڑ کی جدید سی سی روڈ تیزی سے زیرِ تعمیر

مکتھل: 27 جولائی (اردو لیکس) مکتھل میونسپلٹی کے ساتویں وارڈ میں گورل پلی روڈ پر تقریباً 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ایک کلومیٹر طویل جدید سی سی روڈ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پیر کے روز کانگریس قائدین نے تعمیراتی مقام کا دورہ کرکے سڑک کی پہلی تہہ (فرسٹ لیئر) کا معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر قائدین نے متعلقہ انجینئروں اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ منصوبے کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

 

کانگریس قائدین نے کہا کہ ساتویں وارڈ کے عوام گزشتہ 75 برسوں سے اس اہم سڑک کی تعمیر کے منتظر تھے، مگر ریاستی وزیر واکٹی سری ہری کی خصوصی دلچسپی، مسلسل پیروی اور مؤثر اقدامات کے باعث یہ دیرینہ مطالبہ اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا بلکہ مکتھل شہر کی ترقی میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی روڈ کی تکمیل کے بعد ہزاروں شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی حاصل ہوگی، بارش کے موسم میں کیچڑ اور پانی جمع ہونے جیسے مسائل کا خاتمہ ہوگا، جبکہ گرد و غبار سے بھی نجات ملے گی۔ اس کے علاوہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آنے کی بھی توقع ہے۔

 

کانگریس قائدین نے ریاستی حکومت اور وزیر واکٹی سری ہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے اور آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے اسی رفتار سے جاری رکھے جائیں گے۔

 

معائنہ کے موقع پر کوآپشن ممبر شمس الدین، لکشمن، حسام الدین، امر، نوین، سرفراز، حاجی بابا سمیت کانگریس کے متعدد قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button