جرائم و حادثات

مشین کی زد میں آکر ورکر کا سر تن سے جدا ہوگیا۔ حیدرآباد میں دلخراش حادثہ

حیدرآباد: افسوسناک حادثے میں ایک مزدور لیزر کٹنگ مشین میں گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

 

یہ حادثہ چہارشنبہ کے روز چرلاپلی میں واقع سدرشن انڈسٹریز میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مشین میں گرنے کی وجہہ سے ورکر کا سر تن سے جدا ہوگیا۔ یہ دلخراش منظر دیکھ کر لوگ سکتہ میں آگئے۔

 

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی مہلوک کی شناخت 37 سالہ سریش بابو کے طورپر ہوئی ہے جو ریاست آندھرا پردیش کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ متعلقہ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button