چیف منسٹر تلنگانہ کا طیارہ 20 منٹ تک فضا میں لگاتا رہا چکر

حیدرآباد ۔چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔وہ گزشتہ رات دہلی سے حیدرآباد آنے کے لیے انڈیگو کی پرواز 6E717 میں روانہ ہوئے تھے
تاہم جب طیارہ شمس آباد ایئرپورٹ پہنچنے والا تھا تو اسے اے ٹی ایف (ایئر ٹریفک فلائٹ/کنٹرول) سے لینڈنگ کی کلیئرنس نہیں ملی جس وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو رن وے پر اتارنے کی کوشش کے بعد فوراً دوبارہ اڑایا۔
طیارہ تقریباً 20 منٹ تک فضا میں چکر لگاتا رہا جس کے بعد چہارشنبہ کی رات 8:35 بجے طیارہ نے بحفاظت لینڈنگ کی۔ اس دوران وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سمیت طیارے میں 229 مسافر سوار تھے۔
طیارہ کافی دیر تک فضا میں رہنے کی وجہ سے تمام مسافر پریشان ہوگئے۔ مزید یہ کہ چونکہ وزیراعلیٰ بھی اسی پرواز میں موجود تھے اس لیے سیکیورٹی حکام بھی شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ بالآخر طیارہ بحفاظت اترنے پر
سب نے اطمینان کی سانس لی۔ اس واقعے کی اطلاع کچھ تاخیر سے سامنے آئی۔
.



