جنرل نیوز

اب سے کچھ ہی دیر میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی دسویں سالانہ و ایوارڈ تقریب 

حیدرآباد – (پریس ریلیز )  تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) کی دسویں سالانہ تقریبات اور سالانہ ایوارڈ کی تقریب یکم اگست 2026ء بروز ہفتہ، 11 بجے دن تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی آڈیٹوریم، نامپلی، (چیاپل روڈ) حیدرآباد میں مقرر ہے۔

 

اس پروقار تقریب میں تلنگانہ کے وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ (I&PR) پونگولیٹی سرینواس ریڈی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے چیئرمین کے سرینواس ریڈی صدارت کریں گے جبکہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ) کے صدر کے وراحت علی مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

مہمانِ اعزازی کے طور پر تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی امور محمد اظہر الدین، حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی، حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر، اردو اکیڈیمی چیئرمین طاہر بن حمدان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وی کرشنا بھی شرکت کریں گے۔

 

صدر فیڈریشن صدر ایم اے ماجد، جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین اور خازن ایم اے محسن نے جملہ ارکان اور صحافی حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ تمام شرکاء کے لئے ظہرانے کا اہتمام رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button