جرائم و حادثات

لیڈی ٹیچر قتل واقعہ ملزم گرفتار۔ مقتول خاتون کے جسم پر 20 تا 30 زخموں کے نشان

نئی دہلی: ہریانہ کے فرید آباد میں اسکول ٹیچر کا دن دہاڑے قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطبق سیکرونا گاؤں کے سرسوتی سینئر سیکنڈری اسکول میں 29 سالہ سندھیا بطور ٹیچر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

 

پیر کی صبح ایک نوجوان ان سے ملنے کے بہانے اسکول کے گیٹ پر پہنچا۔ اطلاع ملنے پر جیسے ہی سندھیا باہر آئیں نقاب پوش ملزم نے ان پر اچانک چاقو سے حملہ کر دیا۔ان کے چہرے، گردن، سینے اور پیٹ پر شدید زخم آئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے صرف آدھے منٹ میں تقریباً 20 سے 30 بار چاقو سے حملہ کیا۔ پولیس نے صرف دو گھنٹوں میں 21 سالہ ملزم امیت کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو سال قبل ملزم کی سندھیا سے جان پہچان ہوئی تھی۔ خاتون کی عدم دلچسپی کے باوجود وہ مسلسل ان کا پیچھا کرتا اور ہراساں کرتا رہا۔

 

بڑھتی ہوئی ہراسانی پر سندھیا نے حال ہی میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی تاہم بعد میں ملزم کے معافی مانگنے پر شکایت واپس لے لی گئی تھی۔

 

پولیس کا شبہ ہے کہ اسی شکایت کا انتقام لینے کے لیے اس نے یہ ہولناک قتل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button