ایئرٹیل نے 299روپے کا ریچارج پلان ختم کر دیا – صارفین کو اب زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگا

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل نے اپنے 299 روپے والے انٹری لیول پری پیڈ ریچارج پلان کو بند کر دیا ہے۔ 28 دن کی ویلیڈیٹی کے ساتھ لامحدود کالنگ اور ڈیٹا فراہم کرنے والا یہ پلان اب ایئرٹیل کی ویب سائٹ اور Airtel Thanks ایپ سے ہٹا دیا گیا ہے
۔ ابتدائی ریچارج پلانوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال تبدیلی کے بعد کمپنی نے یہ نیا فیصلہ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایئرٹیل نے مزید دو پری پیڈ ریچارج پلان بھی ختم کر دیے ہیں۔
299 روپے والے پلان میں 28 دن کی ویلیڈیٹی، روزانہ 1 جی بی ڈیٹا، روزانہ 100 ایس ایم ایس، مفت کالر ٹیون اور Perplexity Pro AI کی سبسکرپشن جیسی سہولیات فراہم کی جاتی تھیں۔ اب اس کی جگہ کم از کم 349 روپے کا پلان دستیاب ہوگا،
جس میں 28 دن کی ویلیڈیٹی کے ساتھ لامحدود کالنگ، روزانہ 2 جی بی ڈیٹا اور 100 ایس ایم ایس دیے جائیں گے۔ اس پلان میں چھ ماہ کے لیے Apple Music کی سبسکرپشن اور مفت ہیلو ٹیون کی سہولت بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ ایئرٹیل نے 579 روپے اور 619 روپے والے پری پیڈ ریچارج پلان بھی ختم کر دیے ہیں۔ یہ دونوں پلان بھی اب کمپنی کی ویب سائٹ پر نظر نہیں آ رہے۔ 579 روپے والے پلان میں 56 دن کی ویلیڈیٹی اور روزانہ 1.5 جی بی ڈیٹا ملتا تھا،
جبکہ 619 روپے والے پلان میں یہی ڈیٹا سہولت 60 دن کی ویلیڈیٹی کے ساتھ فراہم کی جاتی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے پہلے منتخب سرکلز میں یہ پلان ختم کیے تھے، بعد ازاں انہیں دیگر تمام سرکلز سے بھی ہٹا دیا گیا۔



