سونے چاندی کی قمیت میں کمی کا رجحان

نئی دہلی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔دارالحکومت دہلی میں 10 گرام خالص سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 1.47 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی فی کلو 5 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 2.24 لاکھ روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد تاجروں نے منافع کمانے کے لیے فروخت کو ترجیح دی ہے۔
حیدرآباد کے بلین مارکیٹ میں جمعہ کی شام 6 بجے تک 10 گرام سونے کی قیمت 1.48 لاکھ روپے کے آس پاس برقرار رہی۔عالمی بازار میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4063 ڈالر فی اونس پر کاروبار کر رہی ہے جبکہ چاندی 58.59 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
ملک میں سونے کی خریداری میں کمی آنے کی وجہ سے ان دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔بین الاقوامی حالات پر نظر ڈالیں تو ایران پر امریکہ کے حملوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ اگر تیل کی قیمتوں میں استحکام آ جائے اور امریکی ٹریژری بانڈس میں کچھ کمی ہو تو سونے کی قیمت دوبارہ 4100 ڈالر اور چاندی کی قیمت 60 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر سکتی ہے۔



