جرائم و حادثات

کم عمر لڑکے کا جنسی زیادتی کے بعد قتل، مجرم کو عمر قید کی سزا۔تلنگانہ کے نرمل ضلع کی عدالت کا فیصلہ

نرمل: ریاست تلنگان نرمل ضلع کے چٹیال گاؤں میں کم عمر بچے سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔

 

ضلع جج شریوانی نے مجرم راجیشور کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 3 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ سال ملزم راجیشور نے ایک کم عمر بچے کو سنسان مقام پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں گلا دبا کر اس کا قتل کر دیا تھا۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ شواہد اور دلائل کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

 

اس مقدمے میں ملزم کو سزا دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس ملازمین کو ایس پی جانکی شرمیلا نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button